پاکستان
03 اپریل ، 2015

کراچی :عمران اسماعیل نے حسین آباد میں نماز جمعہ پڑھی

کراچی :عمران اسماعیل نے حسین آباد میں نماز جمعہ پڑھی

کراچی .......این اے 246 کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے آج حلقے کے علاقے حسین آباد میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوئے تو جو نتائج ہوئے قبول کروں گا،ہمیں پولیس پر بھروسہ نہیں،رینجرز و فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر تعینات کی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل نے نماز جمعہ کے بعد حسین آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر شکست ہوئی تو نائن زیرو جاکر مبارکباد پیش کروں گا اور19 اپریل کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔ انتخابی مہم کے لیے 9 اپریل کو عمران خان کراچی آئیں گے اور وہ جناح گراؤنڈ کا دورہ کریں گے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ این اے 246 سے متعلق خوف کی فضا پی ٹی آئی نے ختم کردی ہے، لوگ خوف کی فضا سے نکل رہے ہیں۔

مزید خبریں :