03 اپریل ، 2015
یالکوٹ........پاکستان کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں آل راؤنڈر مختار احمد بھی شامل کیے گئے ہیں۔آل راؤنڈر مختار احمد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، جنہوں نے چھ ماہ پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹیٹ بینک اور سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کرتے ہیں، انہیں سیلکٹرز نے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹوینٹی میں مختاریار احمد نے پانچ میچز کھیلے،جن میں انہوں نے بحیثیت اوپنر ایک سنچری کی مدد سے 195بنائے،جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ رہا ایک سو 61اشاریہ ایک پانچ۔کراچی ڈولفنز کے خلاف انہوں نے 48گیندوں پر 13چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سورنز ناٹ آؤٹ بنائے، اوپنگ بیٹسمین کے ساتھ ساتھ وہ لیگ بریک بولر بھی ہیں۔ اور ٹی ٹوینٹی میچزمیں وہ 7وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ مختار احمد نے کینا کے خلاف سیریز میں بھی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا۔مختار کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل ہونے پر سیالکوٹ میں واقع ان کے گھر پر جوش و خروش پایا جاتا ہے ، مختار کے رشتے دار اور دوست احباب گھر پر موجود ہیں جو ان کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔