04 اپریل ، 2015
گووا......... بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سمرتی ایرانی نے ساحلی شہر گوا میں خواتین کے چینجنگ روم میں چھپا کیمرہ پکڑ لیا۔ ’’ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کی تُلسی چھٹیاں منانے فیملی کے ہمراہ گووا پہنچیں جہاں شاپنگ کے دوران خواتین کے مشہور اسٹورپر انہیں معلوم ہواکہ چینجنگ روم میں کیمرہ نصب ہےجس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سمرتی نے ہنگا مہ کھڑا کر دیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ سمرتی ایرانی ایکشن میں نظر آئی ہوں۔واقعہ کے فوری بعد سمرتی نے اپنے شوہر کو فون کیا اور ساتھ ہی علاقے کے ایم ایل اے کو بھی بلا لیا۔پولیس نے کیمرے کی وڈیو یا تصویریں دیکھنے کے الزام میں اسٹور کے چار اسٹاف ممبر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق اسٹور کے مالکان کا آج تفتیش کے لئے بلایا جائے گا۔