06 مئی ، 2012
مہمند ایجنسی…مہمند ایجنسی میں دھماکے سے گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے ناساتی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول کی دیوار کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔