06 مئی ، 2012
کراچی… لیاری آپریشن معطل ہونے کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں آپریشن کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی پریس کلب کے باہرجئے سندھ قومی محاذاور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہاکہ کراچی میں سیاست کودہشت گردی کے ذریعے یرغمال بنادیا گیا،پیپلز پارٹی لیاری مینڈیٹ کے ساتھ جو کررہی ہے وہ قابل مذمت ہے، قائم مقام چیئرمین جسقم نیاز کالانی کاکہنا تھا کہ حکومت لیاری والوں سے معافی مانگے اوران کی پریشانیوں کا ازالہ کرے۔ حیدرآباد میں بھی سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ نواب شاہ میں بلوچ اتحاد اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جسقم کے کارکنوں نے سکرنڈ روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی۔ ٹھٹھہ، بدین نوشہروفیروز،مورو، کنڈیارو اور دریا خان مری میں بھی احتجاج کیا گیا۔