کھیل
06 مئی ، 2012

لندن اولمپکس کیلئے اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

 لندن اولمپکس کیلئے اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

لندن… 2012لندن اولمپکس کا اسٹیڈیم مقابلوں کے آغاز سے ٹھیک 2012گھنٹے پہلے کھول دیا گیا۔اسٹیڈیم کھولے جانے کی شاندار تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اولمپکس اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر رنگوں، خوشبووٴں،مسرتوں اور قہقہوں سے بھری شام کا اہتمام کیا گیا۔ لندن سے تعلق رکھنے والی9سال کی بچی نے اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ بٹن دبا کر اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تواسٹیڈیم کی فضا سیکڑوں سفید غباروں اور روشنیوں سے بھر گئی۔ یہ دل کش اور خوبصورت منظر کسی جادوئی دنیا کا حصہ لگ رہا تھا۔ لندن اولمپکس کا آغاز 27جولائی سے ہوگا ۔

مزید خبریں :