07 اپریل ، 2015
لاہور .......لاہور میں کیولری گراونڈ میں فائرنگ کرنے والے مصطفیٰ کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔جنوبی چھاونی پولیس کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے کیولری گراونڈ میں جس کلاشن کوف سے فائرنگ کرکے نوجوان زین رئوف کو قتل کیا تھا وہ بغیر لائسنس کی ہے۔ پولیس نے ملزم مصطفیٰ کانجو سےآلہ قتل برآمد کیا تھا جس کا ملزم لائسنس پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے ملزم سے ایک کلاشن کوف اور دس گولیاں برآمد کی تھیں۔