07 اپریل ، 2015
لاہور.......لاہور کی مقامی عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ طوبی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں ملزمہ طوبی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی گئی ۔ملزمہ کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے چشم دید گواہ کے بغیر ملزمہ کو نامزد کر دیا۔ اسکے خلاف کوئی گواہی سامنے نہیں لائی گئی ۔عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا۔