پاکستان
08 اپریل ، 2015

پنجاب یونیورسٹی میں آرٹ کے نمونوں کی منفرد نمائش

پنجاب یونیورسٹی میں آرٹ کے نمونوں کی منفرد نمائش

لاہور .......پنجاب یونیورسٹی میں آرٹ کے نمونوں کی منفرد نمائش سج گئی، جس میں طلبہ اور طالبات کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔جامعہ پنجاب میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی نمائش میں شعبہ فائن آرٹس فائنل ائیر کے تھیسز ڈسپلے کیے گئے۔ آرٹ کے ان فن پاروں میں دیدہ زیب رنگوں کی مدد سے اثر انگیز پینٹنگز، اسکلپچرزاور لکڑی پر کیے گئے کام کے کئی نمونے شامل ہیں۔اس موقع پر شرکا ء نے آرٹ میں جدیدیت اور منفرد تھیمز کو نمائش کی شناخت قرار دیا، آرٹ سے لگاؤ ہی سوچ کو مثبت رویوں پر مائل کرسکتا ہے ، شائقین کی نمائش میں دلچسپی نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھرپور مدد دیگی۔

مزید خبریں :