پاکستان
08 اپریل ، 2015

عوام 23اپریل کو ترازوپر مہر لگا کر تبدیلی کا آغاز کریں،راشد نسیم

عوام 23اپریل کو ترازوپر مہر لگا کر تبدیلی کا آغاز کریں،راشد نسیم

کراچی .......این اے 246 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے کہا ہے کہ عوام 23اپریل کو ترازو پر مہر لگا کر حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی ۔حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارراشد نسیم نے فیڈرل بی ایریا ،گلبر گ اور شریف آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور علاقے میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام 23اپریل کو انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور شہر میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 12اپریل کو شاہراہ پاکستان عائشہ منزل پر عظیم الشان جلسہ عام کے سلسلے میں انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو درخواست دیدی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریوں کاآغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ راشد نسیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حلقے کے عوام اور کراچی کے شہریوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیگی اور شہر کو حقیقی معنوں میں امن ومحبت اور روشنیوں کاشہر بنائیگی ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حلقہ این اے246میں عوام کو آج تک حقیقی نمائندہ نہیں مل سکا ۔ ایک بار پھر حلقے کے عوام کو ان کے حقیقی نمائندے سے محروم رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اور عوام کا رشتہ مضبوط رشتہ ہے ۔اس حلقے سے پروفیسر غفور احمد اور مظفر احمد ہاشمی جیسے لوگ کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :