پاکستان
08 اپریل ، 2015

آئی ٹی سے متعلق شقوں کےجائزے کیلئے قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس

 آئی ٹی سے متعلق شقوں کےجائزے کیلئے قومی ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ......اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان کمیٹی کا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سے متعلق شقوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ،، غیر قانونی موبائل سموں اور الیکٹرک کرائمزترمیمی بل 2015 ء قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھجوانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ پر توہین آمیز فحش مواد، دہشتگردی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد کی روک تھام پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ڈیٹا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید خبریں :