08 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے کچھ الفاظ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کی کارروائی سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے اسپیکرسردار ایازصادق سے شکایت کی کہ پی ٹی آئی سربراہ اور اراکین کے حوالے سے وزیردفاع نے سخت جملے کہے جو ایوان کی کارروائی سےحذف کئے جائیں ۔اس پر اسپیکر نےپی ٹی آئی رہنما سے کہا کہ وہ سخت جملوں کی نشاہدی کریں انہیں کارروائی سے حذف کردیا جائے۔یمن کی صورتحال پر شیریں مزازی نے کہا کہ یمن جنگ میں شمولیت ہمارے لیے ٹھیک نہیںکیونکہ سعودی درخواست سے اس کے دفاع کا کوئی تعلق نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نےاس موقع پر سوال کیا کہ سعودی عرب یمنی باغیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کیوں نہیں گیا؟۔