08 اپریل ، 2015
کراچی ......کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے پولیس افسر کے قتل کے الزام میں گرفتار عبید کے ٹو کو گواہوں نے شناخت کرلیاہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عبید کے ٹو کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا ۔اس موقع پر گواہ نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔عبید کے ٹو کے خلاف 2005 ءمیں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پولیس افسر اے ایس آئی شہباز کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 4 اپریل کو کراچی کی مقامی عدالت میں شناخت پریڈ میں گواہ عبید کے ٹو کو اسی مقدمے میں شناخت کرنے میں ناکام رہا تھا۔اسی عدالت میںگرفتار عبید کے ٹو کو قتل کے ایک اور مقدمے میں گواہ نے شناخت کرلیا۔ عبید کے ٹو پر فیڈرل انڈسٹریل ایریا میں سال 2000 ءمیں مختار نامی شخص کے قتل کا بھی الزام ہے۔