پاکستان
08 اپریل ، 2015

گھوٹکی میںمیٹرک کا پرچہ آئوٹ،وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

گھوٹکی میںمیٹرک کا پرچہ آئوٹ،وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی .......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل اور گھوٹکی میں انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں جاری نقل کا نوٹس لے لیاہے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو امتحانی مراکز کا دورہ کرنے اور نقل کے رجحان کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گھوٹکی میں پرچہ آؤٹ ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے اور کمشنر سکھر کو ہدایت کی ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کی جائے۔

مزید خبریں :