08 اپریل ، 2015
اسلام آباد ........پی ٹی آئی کے رہ نما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں جبکہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھجوائی تو ضرب عضب سے توجہ ہٹے گی،عوام کی اکثریت پاکستان کو یمن تنازع میں ملوث نہیں کرنا چاہتی،پاکستان کو سفارتکاری کےذریعے یمن تنازع حل کرنیکی کوشش کرنی چاہیے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں،حرمین شریفین کی سیکیورٹی پر پوری قوم متفق ہے۔