08 اپریل ، 2015
لاہور.......جماعت اسلامی نے کراچی کے حلقہ این اے 246 سے اپنا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کرانے سے انکار کردیا اور پی ٹی آئی سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے این اے 246 میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس حلقے میں راشد نسیم جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں، الیکشن کے سلسلے میں 12 اپریل کو بڑا انتخابی جلسہ منعقد کریں گے۔ اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا تھا کہ این اے 246 میں ایم کیو ایم نے 25 ہزار جعلی ووٹ بنا رکھے ہیں۔