پاکستان
08 اپریل ، 2015

عمران خان کے بنی گالا سے کراچی تک مختلف انداز

عمران خان کے بنی گالا سے کراچی تک مختلف انداز

راچی........عمران خان نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے خوف کی فضا ختم کرنی ہے، میرے کارکنوں کو کچھ ہوا تو لندن میں الطاف حسین پر مقدمہ کروں گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا اسلام آباد سے کراچی کے لیے رخت سفر باندھا تو ابتدا میں ہی ان کا انداز کافی جارحانہ نظر آیا،صحافیوں سے گفتگو میں بولے کہ اگر ان کے کارکنوں کو کچھ ہوا تو الطاف حسین کے خلاف لندن کا رخ کریں گے۔این اے 246 میں انتخابی مہم کی بات چلی تو خاںصاحب نے بتایا کہ سننے میں آیا ہے کہ انڈے ٹماٹر جمع کرلیے گئے ہیں لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بھی یاد دلایا کہ میں نے تو کبھی کسی کی ذاتیات پر حملہ نہیں کیا۔دورے کا پہلا اسٹاپ اوور حیدرآباد تھا،جہاں مداحوں سے سلام دعا کرکے بھٹ شاہ میں لطیف سائیں کے مزار پر حاضری دی،ساتھ میں دورے میں برکت ڈالنے کی دعا بھی مانگ لی۔حیدرآباد واپس آئے تو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر صحافیوں دانشوروں کو مبارک باد پیش کی،سندھ اور پنجاب میں پولیس کے نظام کو تنقید کا نشانہ بنایااور یہ بھی پیشنگوئی کی یہ سال الیکشن کا ہوگا۔ کراچی کے لیے پرواز پکڑی تو شام ساڑھے 7بجے شہر قائد پہنچ گئے۔ گاڑی میں بیٹھتے بیٹھتے آنے والے کل کی مصروفیات سے آگاہ کیا اور عمران اسمٰعیل کے گھر کے لیے نکل گئے۔ تحریک انصاف کے کپتان کی آج کا شیڈیول بہت سخت رہا۔ اسلام آباد سے بھٹ شاہ، حیدر آباد اور پھر کراچی آمد،ساری باتیں کیں لیکن جو جارحانہ اننگز بنی گالا میں کھیلی اس طرح کی بلے بازی سندھ میں نظر نہ آئی،شاید مصروفیت میں بھول گئے ہوں،کل کوئی بات کریں۔

مزید خبریں :