08 اپریل ، 2015
یدرآباد........دھرنے کے دوران عوام نے عمران خان کے مختلف روپ دیکھے۔ لیکن آج وہ شاہ لطیف کے مزار پر آئے تو عوام نے انہیں ایک مختلف روپ میں دیکھا۔ عمران خان صوفیوں کی دھرتی سندھ کے دورے پر آئے تو دورے کا آغاز سندھی کے سب سے بڑے شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے کیا۔ مزار پر چادر چڑھائی اور سجادہ نشین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر عمران خان نے سر پر سندھی ٹوپی بھی جمائی، پہلے انہیں سرخ رنگ کی سندھی ٹوپی پہنائی گئی اور پھر انہوں نے پیلے رنگ کی سندھی ٹوپی سر پر رکھ کر میڈیا سے بات چیت کی۔ ان کے ساتھی رہنمائوں نے کالی اور لال ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ شاہ لطیف نے ساری عمر محبتیں بانٹیں، عمران خان کو بھی ان کے مزار سے محبتیں ہی ملیں۔ دیکھیے اب وہ یہ محبتیں کیسے تقسیم کرتے ہیں۔