10 اپریل ، 2015
نئی دہلی........بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ’’ٹی اسٹال‘‘ سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ اپنے لڑکپن میں چائے فروخت کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے چائے کے اسٹال نے ایسی مقبولت حاصل کی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔ جی ہاں بھارتی ریاست گجرات کا علاقہ ویدنگر نریندرمودی کا آبائی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا خصوصی مرکز بن چکا ہے۔ نریندری مودی کی رہائش گاہ کے قریب چائے کا وہ اسٹال بھی موجود ہے، جہاں وہ اپنے لڑکپن کے دوران گاہکوں کو چائے پیش کیا کرتے تھے، جو نہ صرف سیاحت کا مرکز بلکہ ان کی شخصیت کی تشہیر کا ذریعہ بھی بن چکا ہے اور گجرات کی حکومت بھی یہاں سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔