10 اپریل ، 2015
لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا مطالبہ مانتے ہو ئے سنٹرل کنٹریکٹ میں ون بونس شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی شقوں میں ردو بدل کیا جا رہا ہے جس میں ون بونس بحال کرنا سر فہرست ہے ۔ ماضی میں سیریز ون بونس ختم کر دیا گیا تھا لیکن سینئر کھلاڑیوں کا اسے بحال کرنے کا مطالبہ تھا ۔ حال ہی میں پی سی بی نے مصباح الحق ۔ محمد حفیظ اور اظہر علی سے اس پر بات کی اور اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ باقاعدہ منظوری کے لیے اسے ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔