11 اپریل ، 2015
حیدرآباد......کنٹونمنٹ بورڈالیکشن میں حیدرآباد سےایم کیوایم کےنامزد 2امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئےہیں۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق حیدرآباد کنٹونمنٹ وارڈ3 سرفرازکالونی سےایم کیوایم کےامیدواریاسین ملک اوروارڈ8 کچاقلعہ سےایم کیوایم کے امیدوارعبدالعزیز بلامقابلہ منتخب ہوگئے،بلامقابلہ منتخب ہونےوالےان دونوں امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔