11 اپریل ، 2015
کراچی.........جماعت اسلامی پاکستان کےامیرسراج الحق نےکراچی کےضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کےکارکنوں پرحملے کوانتخابات سے قبل دھاندلی قراردیا ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے کیمپ سے خطاب میں سراج الحق کہناتھا کہ ایم کیوایم نےگزشتہ روزجماعت اسلامی کے کارکنوں کوحملہ کرکےانہیں زخمی کردیاہے، وہ اس ظلم پرخاموش نہیں رہیں گے، الیکشن کمیشن ان غنڈوں کوروکے اورتشددکرنےپرایم کیوایم کونااہل قراردیاجائے۔ سراج الحق کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں کراچی میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہواہےجس کے ثبوت جماعت اسلامی کے پاس موجود ہیں اوروہ یہ ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی دونوں کےامیدوارحصہ لے رہے ہیں اورکسی کے بیٹھ جانے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ سراج الحق کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کے80فیصدکارکن اسلامی انقلاب کے جمہوری طریقہ کارکودرست سمجھتے ہیں تاہم تمام خصوصیات کے باوجود جماعت اسلامی کواس طریقہ کارمیں کامیابی حاصل نہ ہوسکی، اس لئے اس طریقہ کارمیں کامیابی کے لئےبھرپورجدوجہد کرنی ہوگی ۔