11 اپریل ، 2015
اسلام آباد........الیکشن کمیشن نے این اے 246 کیلئے 1800 افراد پر مشتمل عملہ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے لیے محکمہ تعلیم، نیشنل بینک اورایف بی آر کو خط لکھ دیا، الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ عملے کی تربیت 14، 15 اور 16 اپریل کو ہوگی۔