پاکستان
11 اپریل ، 2015

نبیل گبول نے اپنے نئے سیاسی سفر کا آغاز لیاری سے کر دیا

نبیل گبول نے اپنے نئے سیاسی سفر کا آغاز لیاری سے کر دیا

کراچی.........ایم کیوایم کو خیر آباد کہنے کے بعد نبیل گبول نے ایک بار پھر اپنے نئے سیاسی سفر کا لیاری سے آغاز کر دیا ہے ،کہتے ہیں کہ این اے دوسو چھیالیس کا ضمنی انتخاب سندھ میں گورنر راج کا باعث بن سکتا ہے ۔ نبیل گبول لیاری جنرل اسپتال پہنچے تو بڑی تعداد میں وہاں موجود لوگوں نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نبیل گبول کا کہنا تھا کہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں انہیں بڑا خون خرابہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔پیپلزپارٹی کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاری سے منتخب نمائندے گینگ وار کے لوگ ہیں، پیپلزپارٹی یا لیاری کے نمائندے نہیں۔ قلیل عرصے میں دوبڑ ی قلابازیاں کھانے والے نبیل گبول کہتے ہیں کہ ایم کیوایم میں شمولیت بڑی غلطی تھی، اب وہ آئندہ حکمت عملی کا فیصلہ لیاری کی عوام سے مشاور ت کے بعد کرینگے۔

مزید خبریں :