پاکستان
11 اپریل ، 2015

پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

کراچی.........پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، راجہ پرویزاشرف فریق اور اعتزاز احسن وکیل بنیں گے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نیرحسین بخاری کی سربراہی میں قائم الیکشن ریفارمز کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دےد ی ہے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کیلئے باضابطہ درخواست دائر کریں گے جبکہ چودھری اعتزاز احسن پارٹی کی قانونی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں چودھری اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز اور چودھری منظور کے حلقوں میں سامنے آنے والی دھاندلی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے، جبکہ دیگر امیدواروں کو بھی ثبوت سامنے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :