پاکستان
11 اپریل ، 2015

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی کی ٹاسک فورس تشکیل

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی کی ٹاسک فورس تشکیل

اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے 8 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے ٹاسک فورس کے قیام کا نو ٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس میں 5 مرکزی رہنما اور 3 وکلا شامل ہیں،اسحاق خاکوانی کو ٹاسک فورس کا کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا ہے،ٹاسک فورس میں عارف علوی، اعظم سواتی، اعجاز چودھری، شعیب صدیقی، فرخ ڈال، قیصر عباس اور انیس ہاشمی بھی شامل ہیں۔ ٹاسک فورس عدالتی کمیشن کو پیش کرنے کے لیے دھاندلی کے شواہد اکٹھا کرے گی۔

مزید خبریں :