کھیل
06 مئی ، 2012

آئی پی ایل V،رائل چیلنجرز بنگلور نے دکن چارجرز کو5وکٹ سے ہرادیا

آئی پی ایل V،رائل چیلنجرز بنگلور نے دکن چارجرز کو5وکٹ سے ہرادیا

بنگلور…انڈین پریمیئر لیگ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے صرف 17 گیندوں پر بنائے گئے 47رنز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو دکن چارجرز کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح دلادی،بنگلور میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے دکن چارجرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹ پر 181رنز بنائے، شیکھر دھوان نے آوٴٹ ہوئے بغیر 73رنز اسکور کیے، ڈیل ہیرس نے 47 اور کیمرون وائٹ نے 45رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں دلشان اور گیل نے ٹیم کو 91رنز کاآغاز فراہم کیا مگر، پھر وکٹیں تیزی سے گرنی لگیں، دلشان نے 71رنز کی باری کھیلی ، اْس کے بعد کھیل کا کنٹرول اے بی ڈی ویلیئرز نے سنبھال لیا، جنہوں نے صرف 17 گیندوں پر 47رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک اوورپہلے ہی فتح کی منزل تک پہنچادیا، اس سے پہلے کھیلے گئے ایک اور میچ میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو دو وکٹ سے ہرایا، چنئی سپر کنگز نے آٹھ وکٹ پر 173رنز بنائے، جواب میں ٹنڈولکر کے 74، روہت شرما کے 60 اور ڈیون اسمتھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ممبئی نے ہدف آخری گیند پر دوآ ٹھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :