12 اپریل ، 2015
سلام آباد.......جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یمن معاملے پر پارلیمان کی قرارداد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتی،ایسی قراداد ہمارے لیے باعث حیرت ہے، میاں برادارن کے سعودی شاہی خاندان سے ذاتی مراسم کے با وجود ایسی قرارداد کی توقع نہیں تھی۔ جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف سے ملاقات میں گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نہایت گہرے بردرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، میاں برادران کے سعودی قیادت کے ساتھ ذاتی مراسم ہیں، سعودی شاہی خاندان سے ذاتی مراسم با وجود ایسی قرارداد کی توقع نہیں تھی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں ہمیں دعوت دی گئی نہ اعتماد میں لیا گیا تھا، ایسی صورتحال کے باوجود اتحادی ہونے کے ناطے ہم نےحکومت پر اندھا اعتماد کیا، اوریمن کے معاملے پر ایسی قرارداد ہمارے باعث حیرت ہے۔