15 اپریل ، 2015
راول پنڈی...........پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لےجانےکی صلاحیت رکھتاہے، میزائل 1300 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بھی بنا سکتا ہے۔غوری میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے اسٹریٹجک میزائل گروپ نے کیا۔کامیاب تجربے پر صدر اور وزیر اعظم نے مبارکباد دی ہے۔