پاکستان
15 اپریل ، 2015

پاکستان کو سعودی عرب کا غیر مشروط ساتھ دینا چاہیے تھا، شجاعت

پاکستان کو سعودی عرب کا غیر مشروط ساتھ دینا چاہیے تھا، شجاعت

اہور..........مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کا غیر مشروط ساتھ دینا چاہیے تھا، چوہدری نثار نے اماراتی وزیر کے بیان پر ردعمل دینے میں جلد بازی کی۔ لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور سلامتی کونسل کی قرارداد میں پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غیر ذمہ دارانہ بحث اور مبہم قراردادسے پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے سامنے جگ ہنسائی ہوئی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان کو دھمکی نہیں اظہارناراضگی سمجھنا چاہیے۔

مزید خبریں :