پاکستان
15 اپریل ، 2015

سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد..........وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے کہاہےکہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے،جب بھی کوئی امتحان درپیش ہوا تو پاکستان اس کے شانہ بشانہ کھڑاہوگااوراپنا فرض اداکرےگا، یمن پر پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادہی پاکستان کاحتمی فیصلہ ہے،ان کا کہناہےکہ ہمیں انتظار ہے کہ عمران خان کب الزامات جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے۔ اسلام آبادمیں مذہبی آہنگی کےحوالے منعقدہ سمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کو جب بھی کوئی امتحان درپیش ہوا سعودی عرب نے ہمیشہ مدد کی ہے، اب ہمارے محسن کو کوئی بھی امتحان درپیش ہوا تو پاکستان شانہ بشانہ کھڑاہوگا،وزیراعظم نے واضح کردیاہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ہی پاکستان کا حتمی فیصلہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد کی مکمل حمایت کرتاہے،یمن حکومت کا غیرقانونی طور پر تختہ الٹاگیا،اسے بحال ہونا چاہئے اوریمن حکومت اندرونی معاملات خود سنبھالے، یمن سے نہ صرف پاکستانیوں کونکالا بلکہ 62ملکوں کے شہریوں کو نکال کر ان کے ملکوں میں محفوظ طور پر پہنچایاجس پراپنی ائرفورس اورنیوی پر فخر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انتظار ہے کہ عمران خان انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے ثبوت کب جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں جرائم کے خلاف آپریشن شروع کررکھاہے،غیرجانبدار رہنے کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار کھڑانہیں کیا،انہوں نے کہاکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ملک میں تعمیر وترقی کے میگا پراجیکٹ شروع ہوں گے اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں :