15 اپریل ، 2015
کراچی .......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے اگر لوگوں نے انہیں ووٹ کیا تو وہ لوگوں نے بنیادی مسائل کو حل کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کراچی کے حلقے این اے 246 کے علاقے لیاقت آباد پہنچے جہاں وہ متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی کیمپ میں آئے اور کارکنان سے ہاتھ بھی ملایا، عمران اسماعیل علاقہ مکینوں سے ملتے ہوئے بھنگوریہ گوٹھ پہنچے جہاں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھٹو سے بڑا کوئی لیڈر نہیں اگر کوئی ہے تو وہ عمران خان ہے۔ این اے 246 ہمارا دل ہے میری ہمت ٹوٹنے نہ دینا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری ہمت ٹوٹ گئی تو ظلم لوگ ایک مرتبہ پھر غالب ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے کے پانی کا مسئلہ حل کروں گا اور وال مین مافیا کا خاتمہ کریں گا، دوسری جانب پی ٹی آئی نے الزم لگا یا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عائشہ منزل پر واقع بدھ بازا رمیں پمفلٹ بانٹ رہے تھے جب ان کے کارکنان کو زدو کوب کیا گیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نےعائشہ منزل پر واقع بدھ بازا ر جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو وہاں جانے سے روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے آئشہ منزل پر احتجاج کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔