پاکستان
16 اپریل ، 2015

دبئی میں عزیربلوچ کی جلد ضمانت پر رہائی کاامکان

دبئی میں عزیربلوچ کی جلد ضمانت پر رہائی کاامکان

دبئی......لیاری گینگ وار کے مفرور ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کیلیے سندھ حکومت مطلوبہ دستاویز ات اور شواہد جمع کرانے میں ناکام رہی ہے۔ دبئی میں عزیر بلوچ کی جلد ضمانت پر رہائی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کی عدالت میں عزیربلوچ کی ضمانت کیلیے درخواست جمع کرادی گئی ہے اور حکام نے پاکستانی قونصل خانے سے عارضی پاسپورٹ طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصل خانہ چوبیس گھنٹے میں عارضی پاسپورٹ جاری کرے گاجس کے بعد عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی ہونے کا امکان ہے ۔ضمانت کیلیے دو پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی جمع کرائے جائیں گے ۔

مزید خبریں :