پاکستان
16 اپریل ، 2015

عمران فاروق کیس،وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو پیشرفت سےآگاہ کیا

عمران فاروق کیس،وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو  پیشرفت سےآگاہ کیا

اسلام آباد...........وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ کو ٹیلی فون کر کے عمران فاروق قتل کیس میں اب تک کی پیش رفت پر گورنر سندھ کو اعتماد میں لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ٹیلی فون کیا اور عمران فاروق قتل کیس میں اب تک کی ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس پر سب کو اتفاق ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھر پور کوشش کی جائے۔

مزید خبریں :