پاکستان
16 اپریل ، 2015

متحدہ کے رہنماطارق میر کی ضمانت میںجولائی تک توسیع

متحدہ کے رہنماطارق میر کی ضمانت میںجولائی تک توسیع

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میںپہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے سینئر رکن سیدطارق میرکی ضمانت میںجولائی تک کیلئے توسیع کردی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ سیدطارق میراپنے وکیل کے ہمراہ پہلے سے طے شدہ اپائنمنٹ کے تحت سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاںان سے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے تحت سوالات کئے گئے۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردیدکرتی ہے ۔

مزید خبریں :