کھیل
17 اپریل ، 2015

پہلا ون ڈے: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پہلا ون ڈے: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

میر پور.......بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔پاکستان کے لیے سعد نسیم اور محمد رضوان نے اس میچ سے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا ہے۔میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ اظہر علی کا بحیثیت کپتان پہلا میچ ہے۔ اظہر علی کا 27 ماہ کے بعد پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے جبکہ اس میچ کے ذریعے پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی آٹھ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔2011 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ ایک روزہ میچوں کی پہلی دو طرفہ سیریز ہے۔بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی ایک میچ کے لیے معطلی کے سبب شکیب الحسن اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیم میںاظہر علی، محمد حفیظ، سرفراز احمد، حارث سہیل، سعد نسیم، محمد رضوان، فواد عالم، وہاب ریاض، جنید خان، سعید اجمل اور راحت علی شامل ہیں جب کہ بنگلادیش ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، محموداللہ، مشفق الرحیم، شکیب الحسن،ناصر حسین، شبیر رحمان، ابوالحسن، عرفات سنی، روبیل حسین اور تسکین احمد شامل ہیں۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان اب تک 32 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 31 میچ جیتے ہیں۔بنگلہ دیش کی واحد کامیابی سنہ 1999 کے عالمی کپ میں تھی جب اس نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :