دنیا
17 اپریل ، 2015

امریکی ڈرون پالیسی کیخلاف سابق امریکی فوجیوں کا پرچار

امریکی ڈرون پالیسی کیخلاف سابق امریکی فوجیوں کا پرچار

واشنگٹن ......سابق امریکی فوجیوں نے اپنی ہی حکومت کی ڈرون پالیسی کی مخالفت کردی ۔ڈرون حملوں کے خلاف دو اشتہار بنادئیے،جن میں پائیلٹس کو ڈرون طیارے اڑانے سے انکار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے،یہ اشتہار امریکا کے کئی کیبل چینلز پر بھی دکھائے گئے۔امریکی ڈرون پالیسی کیخلاف سابق امریکی فوجیوں کا پرچار،پاکستان ،افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں کیخلاف اشتہار بنادئیے ۔سابق امریکی فوجیوں کی اس تشہیری مہم میں براہ راست ڈرون پائیلٹس، سپورٹ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مخاطب کیا گیا ہےاور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ڈرون طیارے اڑانے سے انکار کردیں۔ان اشتہار ات میں ڈرون طیارے کے آپریٹر کی ویڈیو اسکرین ،پھر حملہ اور پھر اس سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے ۔سابق امریکی فوجیوں کی تنظیم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور کانگریس نہ تو ڈرون حملے روکنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے متعلق سچ سامنے لانا چاہتے ہیں۔تنظیم نے اپنی ویب سائیٹ پر ڈرون حملوں کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :