دنیا
17 اپریل ، 2015

پاکستان کا پرچم لہرایا کیوں؟سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز آگ بگولہ

پاکستان کا پرچم لہرایا کیوں؟سرینگر میں بھارتی سیکورٹی فورسز آگ بگولہ

سرینگر.......پاکستان کا پرچم کیوں لہرایا، بھارت کا جھنڈا کیوں جلایا، سری نگر میں میر واعظ کی قیادت میں نکلنے والی احتجاجی ریلی پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، شیلنگ اورلاٹھی چارج میں 14کشمیری زخمی ہوگئے۔ دو دن پہلے ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگنے پر کئی رہنما گرفتار کرلیے گئے تھے۔یہ سری نگر میں آزادی کے متوالوں کا وہ جذبہ ہے جس نے بھارت سرکار پر لرزہ طاری کردیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے غاصب اور قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیری نوجوان خالد کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کیا تو ہزاروں کشمیری دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے،پاکستان سے محبت کے نعرے دلوں سے نکل کر مودی سرکار پر گولوں کی طرح برسے۔سبز ہلالی پرچموں کی بہار نے سری نگر میں شان دکھائی تو سیکڑوں میل دور دہلی میں بیٹھے نیتاؤں کی کرسی ہل گئی۔ آج ایک بار پھر آزادی کے متوالے سری نگر کی سڑکوں پر امتحان پر پورا اترے۔ پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں حریت رہنما سید علی گیلانی اور مسرت عالم کو پہلے گھروں میں نظر بند کیا جب اس پربھی خوف کم نہ ہوا تو مسرت سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا،لیکن بھارتی حکومت بھول گئی اس نے شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالا ہے،آواز بلند کرنے پر گولیاں چلیں، آنسو گیس کے شیل برسے،لیکن حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں نکلنے والوں کے قدم ڈگمگائے نہ آزادی کی منزل پر پہنچنے کی آس ٹوٹی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 14کشمیریوں کو لہو لہان کردیا،یہ وہ لہو ہے جو کشمیر کی آزادی کی راہ میں بہا ہے،رستہ کٹھن ہے لیکن آزادی دور نہیں،آزادی فضاؤں میں سانس لینے کی آزادی، اپنی خواہش پر جینے کی آزادی۔

مزید خبریں :