18 اپریل ، 2015
کاکول ....... 132ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ آج کاکول میں ہوگی ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل شیرمحمد کریمی ہوں گے۔ پی ایم اے کی تاریخ میں پہلی بار کسی غیر ملکی مسلح افواج کے سربراہ مہمان خصوصی ہونگے ۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب صبح نو بجے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہوگی۔