18 اپریل ، 2015
اسلام آباد .....چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر 2 بجے بنی گالہ سے کراچی روانہ ہونگے۔ترجمان شیریں مزاری کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کراچی کے حلقے این اسے 246 میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے دوپہر 2 بجےاسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے کراچی روانہ ہونگے۔عمران خان کراچی میں پریس کانفرنس بھی کرینگے۔