18 اپریل ، 2015
اسلام آباد.....گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کےانتخابات جون کو کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کردئیے۔ گلگت بلتستان کو صوبائی درجہ ملنے کے بعد یہ دوسرے انتخابات ہونگے ، جن کا انعقاد 8 جون کوکرانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فیکشن جاری ہونے کے بعد اب آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن شیڈول کا علان کیا جائے گا ۔یہ انتخابات گلگت بلتستان کے 7اضلاع کے 24 حلقوں میں ہونگے ۔ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جے یو آئی ، جماعت اسلامی ،اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت مختلف چھوٹی بڑی جماعتیں حصہ لیں گی ، جس کیلئے شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی سرگرمیاں زور شور سے شروع کی جائینگی۔ گلگت بلتستان کو صوبائی درجہ دیے جانے کے بعد پہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات نومبر 2009ء میں منعقد ہوئے تھے جس کے بعد گلگت بلتستان میں12 دسمبر 2014 کو پہلی نگران حکومت قائم ہوئی۔