18 اپریل ، 2015
اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سے انکار کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق تکنیکی وجوہات اور وقت کی کمی کے باعث بائیو میٹرک سسٹم نافذ نہیں کیا جا سکتا۔