18 اپریل ، 2015
لاہور......لاہورکی سیشن عدالت نے سانحہ یوحنا آبادکےبعدہنگامہ آرائی کے دوران خوفزدہ ہو کر گاڑی بھگاتےہوئے3 افراد کوکچلنے والی خاتون مریم صفدرکی ضمانت کنفرم کر دی ۔سانحہ یوحنا آباد پر احتجاج کے دوران مریم صفدر کی کار سے ٹکر اکر تین افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ملزمہ مریم صفدر نے ضمانت کی توثیق کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جج نوید اقبال کی عدالت میں مریم صفدر پیش ہوئیں ۔ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکل نے جان بوجھ کر 3 افراد کو گاڑی تلے نہیں کچلا ،،عدالت نے مریم صفدر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانت کی توثیق کر دی۔