18 اپریل ، 2015
لاہور .....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ چین کے صدر انتہائی اہم دورے پر پاکستان آ رہے ہیں،پورا پاکستان اپنے مخلص دوست ملک کے صدر کیلئے چشم براہ ہے،چینی صدر کے دورے سے پاکستان اور چین کے مابین معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط ہوگا۔چینی شہرچنگ ڈو کےمئیرٹانگ لیانگ ژی کی قیادت میں وفدنے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہناتھاکہ چینی صدر کےدورےمیں توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے،توانائی کےمتعددمنصوبے 2017ء تک بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے،انہوں نےکہاکہ چینی صدر کے دورے کےدوران لاہور اور چین کےشہرچنگ ڈو کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ بھی ہوگا،،مئیر چنگ ڈو نےوزیراعلیٰ پنجاب کو چنگ ڈو کے دورے کی دعوت دی اور بتایاکہ شہبازشریف کو چین میں” مین آف ایکشن“ کہا جاتا ہے۔