پاکستان
18 اپریل ، 2015

کا کول :سرحدوں کو اندرونی خطرات لاحق ہیں ،جنرل شیر محمد کریمی

 کا کول :سرحدوں کو اندرونی خطرات لاحق ہیں ،جنرل شیر محمد کریمی

کا کول .......پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی تھے۔تقریب سے خطاب میں انہو نے کہاکہ ملکوں کو بیرونی سرحدوں سے زیادہ اندرونی خطرات لاحق ہیں۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں ایک سو بتیسویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی تھے۔پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں چھ افغان کیڈٹ بھی شریک تھے ، تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے عزیز و اقارب اور مختلف سفارتخانوں کے نمایندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس سے حلف بھی لیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتےہوئے مہمان خصوصی جنرل شیر محمد کریمی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور تقریب کے شاندار انعقاد کو سراہا ، انہوں نےکہاکہ آج کے زمانے میں بیرونی خطرات کے مقابلے میں اندرونی خطرات زیادہ ہيں ، دہشت گردی جیسے بڑے چینلجز کا سامنا ہے ، جس پرقابو پانے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے ۔تقریب میں دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات بھی دیئے گئے ۔اعزازی شمشیر انڈر افسیر ذیشان کو دی گئی ، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر فیصل کو ملا ،چیف آف آرمی اسٹاف اوور سیز گولڈ میڈل الائن انڈر آفیسر ہاشم نے حاصل کیا ، کمانڈنٹ کی اعزاز چھڑی انڈر افسیر علیم کو دی گئ جبکہ مجاہد فورس میں کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی کورس انڈر افیسر سادان کو دی گئی۔

مزید خبریں :