انٹرٹینمنٹ
18 اپریل ، 2015

لندن:پانچویں ایشین ایوارڈز،کنگ خان کو اعزاز سے نوازا گیا

لندن:پانچویں ایشین ایوارڈز،کنگ خان کو اعزاز سے نوازا گیا

لندن.......لندن میں پانچویں ایشین ایوارڈزکی تقریب ہوئی،سنیما کے لئے کنگ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل کے باہرجب کنگ خان پانچویں ایشین ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کے لئے آئےتو انہیں دیکھ کر مداحوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنوائیں ۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے بہت خوش ہیں،اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سینما کےلئے انکی خدمات کو سراہا۔تقریب میں برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن زین ملک نے اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کی۔

مزید خبریں :