پاکستان
18 اپریل ، 2015

کراچی ضمنی انتخاب: لیاقت آباد میںمتحدہ کاجلسہ،تیاریاں عروج پر

 کراچی ضمنی انتخاب: لیاقت آباد میںمتحدہ کاجلسہ،تیاریاں عروج پر

کراچی........کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج شاہراہ پاکستان کریم آبادفلائی اوورپرانتخابی جلسہ منعقدکیاجائے گا۔ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق انتخابی جلسے سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کرینگے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائز ہ لیا جبکہ پنڈال کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں نے اپناکام شروع کردیاہے۔اس انتخابی جلسے کے حوالے سے فیڈرل بی ایریا اورلیاقت آبادسے تعلق رکھنے والے عوام میں جوش وخروش پایاجارہاہے ۔اس سلسلے میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

مزید خبریں :