18 اپریل ، 2015
کراچی.......سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کراچی سینٹرل جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو رینجرز نے 12 اپریل کو ان کی فیڈرل بی ایریا میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر ٹارگٹ کلرز کی معاونت کا الزام تھا۔طارق محبوب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے16اپریل کوجوائنٹ انویسٹیگیشن کے لیے 90 روزہ حفاظتی تحویل میں سینٹرل بھیجا گیا تھا۔طارق محبوب کی ہلاکت پررینجرز ترجمان نےردعمل جاری کردیا ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت رینجرز کی تحویل میں نہیں ہوئی۔ملزم طارق محبوب کا انتقال سینٹرل جیل کراچی میں ہوا۔طارق محبوب کومجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونےپرگرفتارکیاگیاتھا۔ملزم کوانسداددہشتگردی کی عدالت نے90 روزہ حفاظتی تحویل پرجیل بھیجاتھا۔ان سےجوائنٹ انٹیروگیشن کی جاناتھی۔طارق محبوب کو16تاریخ کوہی جیل حکام کےحوالےکردیاگیاتھا۔وہ رینجرزکی تحویل میں ہلاک نہیں ہوئے۔طارق مجبوب کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔