18 اپریل ، 2015
پشاور......نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور پولیس نے تین ماہ کے دوران 110 سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کئے۔ 4ہزار سےذیادہ غیر قانونی افغان باشندے ملک بدرکئےگئے۔ پشاورپولیس کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمدجاری ہے۔ تین ماہ کے دوران پشاورپولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں 110 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔ اس دوران گرفتارکئےگئے 4065 افغان باشندوں کو ملک بدرکیاگیا۔ 312 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 1108 پستول، 904 شاٹ گنز، 175 کلاشنکوف اور 83 رائفلز برآمدہوئیں۔ لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 210 افرادکو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ اشتعال انگیز مواد تقسیم کرنے پر 39 اور سکیورٹی اہلکارو ں کے یونیفارم کی غیر قانونی خرید و فروخت پر 33 مقدمات درج ہوئے۔ جعلی شناختی کارڈ برآمدہونے کے 10 مقدمات درج کئےگئے۔ 161 افغان پیش اماموں کوبھی ہٹا دیا گیا۔