پاکستان
18 اپریل ، 2015

کراچی فتح کرنے نہيں لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں، سراج الحق

کراچی فتح کرنے نہيں لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں، سراج الحق

کراچی.......جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں معاشی اور سیاسی دہشت گردی ہے۔ شہر فتح کرنےنہیں۔کراچی والوں کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں۔ سٹی کورٹس کراچی بار کونسل میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں معاشی اور سیاسی دہشت گردی ہے۔ کراچی کا مسئلہ ملک کا مسئلہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وکیل بھی بے بس ہیں 9 اپریل کو دن کی روشنی وکلاء کو جلایا گیا.12 مئی کے واقعے پر عالمی تنظیمیں بھی چیخ پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبو ں میں مغلیہ دور کے مسلط خاندان نظر آرہے ہیں۔پاکستان میں آج بھی آئین کی حکمرانی نہیں ، جو قانون خاص لوگوں کے لیے بنایا جائے وہ انصاف کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو فتح کرنے نہیں آیا بلکہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں۔شہریوں کو بدامنی کا تحفہ دیا گیا۔ آج الطاف حسین بدامنی کی وجہ سے پاکستان نہیں آنا چاہتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات نے فیصل کو موٹا بنادیا اگر موقع ملا تو ہم فیصل کو صدیقی بنائیں گے۔ کراچی کے گلی کوچے جماعت اسلامی کے لیے نئے نہیں ہیں۔جس طرح کل کا سورج طلوع ہو گااس طرح پاکستان فلاحی ریاست بنے گا۔

مزید خبریں :